خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

5
کراچی(یوا ین پی)خواجہ اظہار کی گرفتاری اور رہائی کے بعد سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہے ، راؤانوار کو معطل کردیا،ڈی آئی جی ویسٹ کامران فضل کی بھی چھٹی کردی گئی،خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی، ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک کوڈی آئی جی ایسٹ کااضافی چارج دیدیاگیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری اور رہائی کے بعد سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کردی گئی ہے،اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کو ایس ایس پی ملیر کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران افضل کو بھی معطل کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ان کی جگہ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک کوڈی آئی جی ایسٹ کا اضافی چارج دیدیاگیا ،زرائع کے مطابق ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy