سری لنکا کے صدر کاوفد کے ہمراہ ٹیکسلا میوزیم کا دورہ

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

SL
ٹیکسلا(یو این پی) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے سری لنکا کے صدر نے وفد کے ہمراہ منگل کے روز ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا ، ٹیکسلا میوزیم آمد پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، مقامی انتظامیہ کے افسران نے انکا پر تپاک استقبال کیا،سری لنکن صدر نے ٹیکسلا میوزیم کے مختلف حصے دیکھے کیوریٹر ٹیکسلا میوزیم ناصر خان نے وفد کو آثار قدیمہ اور قدیمی نووادرات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انکی تاریخی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ،سری نلکا کے صدر کے صدرکاہیلی کوپٹر ایچ آئی ٹی ٹیکسلاا کے ہیلی پیڈ پر اترا، جہاں سے فل سیکورٹی کے حصار میں انھیں ٹیکسلا میوزیم پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر جو کہ اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں دورے کاآخری روز سری نلکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے پندرہ رکنی وفد کے ہمراہ ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا اسموقع پر کیوریٹر ناصر خان نے آثار قدیمہ اور ٹیکسلا میوزیم میں رکھے مجسمات ،قدیمی نووادرات سے متلق تفصیلی بریفنگ دی ،سری لنکا کے صدر نے بدھ مت کے مجسمات میں خصوصی دلچسبی کا اظہار کیا اور قدیم ورثاء کی بہترین دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا،سری لنکن صدر کی آمد پر میوزیم کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے تھے ، صبح سے ہی ٹیکسلا میوزیم کو جانے ولاے تمام رستے سیل کردیئے گئے تھے جبکہ ارد گرد دو سو میٹر کے قریب تمام دکانیں بند کرادی گئی تھیں،سیکورٹی کی نگرانی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی خود کر رہے تھے جبکہ مقامی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ٹی ایم او زیشان قمر ، آر پی او فخر سلطان ،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک بھی موجود تھے ،جبکہ حسا س اداروں کے اہلکار بھی سیکورٹی کی نگرانی پر مامور تھے،سری لنکن صدر کا پندرہ رکنی وفد صبح دس بجکر پندرہ منٹ پر ٹیکسلا میوزیم پہنچا جبکہ گیارہ بجے یہاں سے روانگی ہوئی،سری لنکن صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے جس میں حکومت پاکستان کے قدیم ورثاء کی بہترین دیکھ بھال حکومتی اقدامات کو سراہا گیا،اس موقع پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ ٹیکسلا میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد حسین بھی موجود تھے۔ٹیکسلا میوزیم میں سری لنکن وفد کی آمد کے پیش نظر عام افراد کو داخلہ بند کردیا گیا تھا ،جبکہ ٹیکسلا میوزیم کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،سری لنکا کے صدر ر میتھری پالا سری سینا نے ٹیکسلا میوزیم میں لگے مقدس درخت بدھا کو پانی لگایا،اس موقع پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد حسین کو سری لنکن صدر کی جانب سے خصوصی تحفہ بھی دیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy