آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،ملتان ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 863)      No Comments

012
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46ڈ گری سینٹی گریڈریکارکیاگیا
لاہور (یو این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ روز سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ 2سے 3روز کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیرمیں مزیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔آئندہ 24سے 36 گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی کے اضلاع (راولپنڈی ،جہلم، چکوال اوراٹک)میں چند مقاما ت پر موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر متوازن بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 51ملی میٹرجبکہ گڑھی دوپٹہ24 ،بارکھان20، قصور17،پاراچنار16،منڈ بہاولدین10، مالم جبہ، ملتان09،مری،فیصل آباد06، رسالپور، گجرات05، ڈی جی خان، منگلا04، بہاولپور(سٹی 03،ائیر پورٹ 01)، اوکاڑہ ، لوئر دیر02اور مظفر آباد01ملی میٹرریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46ڈ گری سینٹی گریڈریکارکیاگیا۔جبکہ دالبندین45، شہیدبینظیر آباد ،سبی ،گلگت،نوکنڈی44،چلاس ،موہنجودڑو، لاڑکانہ اورپڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes