رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو بڑی حد تک ریلیف مل رہا ہے۔حنا پرویز بٹ

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 805)      No Comments

01111
وزیراعلیٰ پنجاب کے 5ارب روپے کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے علاوہ صوبہ بھر میں سستے رمضان بازاروں کا خاطر خواہ انعقاد کیا گیا ہے‘ رمضان بازاروں کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے خود وزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی وزراء، سیکرٹریز،ارکان اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی مشینری مصروف عمل ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی
لاہور(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ہرممکن معاشی ریلیف کی فراہمی کا پختہ عزم کر رکھاہے۔ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو بڑی حد تک ریلیف مل رہا ہے۔ و زیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے ماہ صیام کے دوران عوام کومعیاری اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے وسیع تراقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے 5ارب روپے کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے علاوہ صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار کا خاطر خواہ انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بے جا مہنگائی اور گرانفروشوں کے رحجان کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں وذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں عام مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے خود وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سمیت صوبائی وزراء، سیکرٹریز،ارکان اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی مشینری مصروف عمل ہے۔ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے جامع میکانزم وضع کیا گیا ہے اورحکومت رمضان المبارک کے دوران کسی کو بھی زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں دے گی ۔ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes