موبی لنک بے گھر ہونے والے 10 ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن فراہم کرے گی

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

06اسلام آباد ۔۔۔ موبائل فون کمپنی موبی لنک شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے 10 ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن فراہم کرے گی۔ موبی لنک کے ڈی جی تعلقات عامہ عمر منظور نے ’’یو این پی‘‘ کو بتایا کہ فوجی آپریشن کے باعث شمالی وزیرستان سے جو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں آئے ہیں وہ بے سروسامانی کی حالت میں ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کی امداد کرنا تمام قومی اداروں اور قوم کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ موبی لنک نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 ہزار بے گھر خاندانوں کی کفالت کیلئے پیکیج تیار کئے جائیں گے جس میں ان خاندانوں کیلئے گھی، چینی، دالیں، دودھ سمیت ایک ماہ کیلئے راشن موجود ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کیمپوں کا انتظام مسلح افواج کے پاس ہے اسلئے موبی لنک راشن کے پیکیج آئی ایس پی آر کے حوالے کرے گی جو اپنے شیڈول کے مطابق یہ راشن مستحقین تک اپنی نگرانی میں پہنچائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes