پاکستان کے دشمن اندرونی اور بیرونی محاذ پر ملک کا شیراذہ بکھیرنے کے لئے کمر بستہ ہو چکے ہیں اعجازالحق

Published on December 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

ہارون أباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے ہارون آباد کے میڈیا گروپ کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اندرونی اور بیرونی محاذ پر ملک کا شیراذہ بکھیرنے کے لئے کمر بستہ ہو چکے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ کے انسانیت سوز واقعہ نے ہمارے قومی اور عالمی کردار کو گہنا کر رکھ دیا ہے،انہوں نےمزید کہا کہ شاید ہمارا دشمن “ہابرڈ وار” سے فائدہ اٹھا کر ہمہ جہت منفی اقدامات سے ملک کو سیا سی، مذہبی،لسانی ,,گروہی تفریق کے سبب بڑی تباہی کا گھناونا کھیل رہاہے، لیگی راہنماء کا کہنا تھا کہ ماضی میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کے واقعہ کے بعد سیالکوٹ کے لنکن منیجر کی سفاکانہ ہلاکت و نعش جلانے کا واقعہ کسی گہری سازش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،اس سانحہ کی فوری بے لاگ تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزائیں دینے سے پاکستان اور انسانیت کا وقار بلند ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes