پنجاب گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس میں کوئز مقابلے کا انعقاد ، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

har
ہارون آباد(یو این پی)پنجاب گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس میں کوئز مقابلے کا انعقاد ، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت۔پنجاب گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس میں فری سمر کیمپ کلاسز کے طلباء و طالبات کے مابین کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے بھرپور شرکت کی اور اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل پروفیسرشوکت حیات خان نے حاضرین کو بتایا کہ پنجاب کالج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے طلباء کو نہ صرف تعلیمی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے کروائی جاتی ہیں جن کا مقصد طلباء کی ذہنی بالیدگی اور جسمانی نشوونما ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئز مقابلہ جات ناصرف طلباء کی تعلیم اس قدر بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کی یادداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور کورس کی تیاری بھی بہتر انداز میں ہوجاتی ہے۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ طلباء و طالبات نے کالج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں واقعتا ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں اور یہ پنجاب گروپ آف کالجز کا طرہ امتیاز ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy