امریکی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ٗ دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا 

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی):دفتر خارجہ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سربراہی میں امریکی وفد نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کا اعلامیہ دفتر خارجہ نے جاری کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دوطرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان محاذ پر تازہ مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ نے پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کو اجاگر کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy