آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 898)      No Comments
imagesاسلام آباد ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد/راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز سمیت کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی اور دادو میں رہی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش جھنگ میں 25 ملی میٹر اور سب سے کم استور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes