ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

کراچی(یواین پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت کراچی میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم نمازِ مغرب کی وجہ سے اجلاس موخر کیا گیا۔ دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں آنا شروع ہو گٸیں۔مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے ذوالحج کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں، عید الاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog