شہر بھر کی سڑکو ں کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے یو این پی سروے رپورٹ

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

har
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد شہر کی سڑکات کھنڈرات کا روپ دھار گئیں شہر بھر کی سڑکو ں کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے شہر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے ماضی کے پتھر کے دور سے بھی بد تر ہو گیا ،حکمران میٹرو بس اور میٹرو ٹرینیں چلا کر اپنے علاقوں کو سہولتیں دے رہے ہیں لیکن ہارون آباد کے شہریوں کو عام سڑکوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جو سراسر ظلم ہے اور اس ناانصافی کا خاتمہ کر کے ہمیں بھی برابرہ کا حلق ملنا چاہیے ہارون آباد کے شہریوں حاجی نصیر احمد ،حافظ دلشاد احمد اعوان،حاجی محمد ظفر ملتانی ،فیصل گورائیہ ،خورشید کالا ،محمد کاشف ،پپو راکی ،مولوی ممتاز ،عامر ندیم ،محمد تنویر جعفری ،محمد امجد اور محمد جاوید جھورڈ پھولہار نے شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے حوالہ سے کیے گئے سروے میں کہا ہے کہ ہارون آباد شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی بد تر ہو چکی ہے اور شہر کی سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ سڑکوں کی جگہ اب گڑھے اور کھڈے دکھائی دیتے ہیں حکمرانوں کی بے حسی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کے بجٹ میں میٹروٹرین اور فیصل آباد جیسے بڑ ے شہروں میں خطیر رقم سے میٹرو بس منصوبہ جات کے لیے رقم رکھی گئی ہے مگر ہارون آباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جارہا ہے کیونکہ اس علاقے کی سڑکوں کے لیے حکمرانوں کے پاس چند لاکھ نہیں ہارون آباد کے مرکزی مین بازار ،عوامی بازار ،پوسٹ آفس روڈ،چمن بازار روڑ،بنگلہ روڈ،ہاؤسنگ کالونی کی سڑکات الفیض کالونی اور الہاشم کالونی ،ٹبہ نور پورہ ،ٹبہ شرقیہ ،نیوں خان کالونی ،الوقار کالونی ،بھٹہ محمد پورہ ،گلاب علی روڈ ،ڈگری کالج روڈ ،مسلم کالونی روڈ ،بلدیہ کالونی ،مہاجر کالونی سمیت ہر جانب سڑکوں کا نام ونشان تک نہیں ہے سڑکوں کی اس بد ترین ٹوٹ پھوٹ نے پورے شہر کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے اور شہریوں کے لیے ان سڑکوں پر سفر کرنا تو درکنار ہے بلکہ پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے ہر روز متعدد افراد ان ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں اورپیدل چلنے والے بھی گڑھوں اور گڑھوں کی وجہ سے گر کر زخمی ہوجاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں اور اس ملک میں ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے اور اس شہر کی عام سی سڑکوں کی تعمیرات و مرمت کر کے سالہا سال کی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy