ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments
04
اسلام آباد ۔۔۔ منگل کی رات ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کے یہ جھٹکے ایبٹ آباد، بٹگرام، گلگت اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکل کر باہر آ گئے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے غذر، استور، سوات، شانگلہ سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر حصوں میں محسوس کئے گئے تاہم زلزلہ زدہ علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes