قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19ہری پور ضمنی انتخاب (آج)ہوگا

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments

Px23-019 KARACHI: Apr23 - Women voters casting their votes during bi-election on NA-246 Karachi. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع
ہری پور (یو این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19ہری پور ضمنی انتخاب (آج)اتوار کو ہوگا ٗ 5 لاکھ 31 ہزار 865 ووٹرز اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے ٗ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن عمر ایوب خان کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ پر دوبارہ پولنگ ہو گی عام انتخابات 2013ء میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عامر زمان کامیاب قرار دیئے گئے تھے تاہم بعد ازاں انتخابی عذر داریوں کی سماعت پر الیکشن ٹریبونل نے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا جس کے بعد عمر ایوب ایک لاکھ 17 ہزار 589 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے تاہم ڈاکٹر عامر زمان سپریم کورٹ چلے گئے جس پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا اور اس فیصلہ کی روشنی میں (آج) اتوار کو یہاں دوبارہ پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آزمائشی بنیادوں پر اس حلقہ کے 30 پولنگ سٹیشنوں پر بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعہ پولنگ کرانے کے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کا انتظام کیا ہے۔ اس کیلئے نادرا، پی ٹی اے اور یوفون تعاون کر رہے ہیں ٗ الیکشن کمیشن نے واپڈا سے حلقہ میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی کی استدعا کی انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی نے بھی بائیو میٹرک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت الیکشن کرانے کی تجویز دی تھی۔ پولنگ کے دوران امن و امان کیلئے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme