سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

033
بورے والا (یو این پی)سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ۔ موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ۔تفصیل کے مطابق بورے والا کے شہری علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کافی دنوں سے واٹر سپلائی کے ناقص اور ناکارہ پائپ کی وجہ سے واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج کا پانی مکس ہو کر آرہا ہے متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ساجد ،مجید ،جاوید ،شریف بھٹی ،جنید ،شاہد اور غفور سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme