کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب دھماکہ،10 افراد شہید ، 28 افراد زخمی

Published on August 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 757)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی) بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب دھماکہ ہو اہے جس میں ابتدائی طورپر 10افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکہ سیکورٹی فورسز کی بس کو  نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا ، دھماکے کے زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے پشین سٹاپ پر سیکورٹی فورسز کی بس کے قریب  بم دھماکہ ہوا ، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں10افراد شہید جبکہ28 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، 10کے قریب زخمیوں کی حالت اتنہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔  دھماکے کے نتیجے میں اردگرد  کھڑی 2 گاڑیوں 4 رکشوں اور 6 موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی ۔جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی جگہ پر صرف ریسیکیو اہلکاروں کو جانے کی اجازت ہے۔ پشین سٹاپ ایک حساس جگہ جو کہ بلوچستان اسمبلی  کے قریب ہے جبکہ جائے دھماکہ کے قریب  ایف سی ہاسٹل اور ایک نجی ہسپتال بھی موجود ہے۔ دھماکے کے بعد   ریسیکو کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب جا رہی ہیں جو زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرر ہی ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ جائے حادثہ سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے دے رہے ہیں۔ آگ بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy