نیند سے پورے دن کی سوچ بچار سے پیدا ہونے والے زہریلے مادے ختم ہو جاتے ہیں۔طبی ماہرین

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

044
فلوریڈا (یو این پی) امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نیند پورے دن کی سوچ بچار سے پیدا ہونے والے زہریلے مادے ختم ہو جاتے ہیں۔ حالیہ شائع شدہ تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دماغ میں ضائع شدہ مادوں کو ہٹانے کا نظام ہی نیند کی بنیادی وجہ ہوتی ہے کیونکہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نیند کے دوران مرکزی اعصاب میں موجود خلاء کھل جاتا ہے جس سے دماغ کو زہریلے مادوں سے دھونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور یہ عمل نیورانز کے خلاء سے پیدا والے مائع مادے سے ہوتا ہے۔ دریں اثناء روچیسٹر یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ کو زہریلے مادوں سے دھو کر صفائی کا یہ ہاؤس ورک نیند کی بنیادی وجوہات میں سے ہے۔ دماغ کی اپنی توانائی بہت محدود ہوتی ہے اور اس لئے دماغ جاگنے اور سونے کی مختلف فعال حالتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ دماغ میں صفائی کے اس میکنزم سے بعض بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے تاہم اس ضمن میں بڑی احتیاط سے مزید تحقین کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes