ڈی سی او بہاولنگر عبد المعید خان نے رمضان بازارہارون آباد کا اچانک دورہ کیا

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

HH
ہارون آباد(یواین پی)ڈی سی او بہاولنگر عبد المعید خان نے رمضان بازارہارون آباد کا اچانک دورہ کیا اور رمضان بازار کے مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار کا جائزی لینے کے علاوہ نرخ بھی چیک کیے گئے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اچھے اقدامات کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کا مقصد ماہ مبارک میں روزہ داروں کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے اس سلسلہ میں انتظامی افسران مسلسل ان کے دورے کرتے رہتے ہیں جبکہ منتخب ممبران اسمبلی کے دورے بھی اسی حکومتی عزم کی علامت ہیں رمضان بازار کا حکومتی منصوبہ کامیاب ہے اور عوام نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ہماری بھر پور کوشش ہے کہ رمضان بازار سے عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں کیونکہ رمضان بازار عوام کے لیے قائم کیے گئے ہیں ان کے انتظامات ایک موثر اور مربوط سسٹم کے تحت چل رہے ہیں اور مختلف محکمہ جات کے عملہ کے افراد ہمہ وقت بازار میں موجود رہتے ہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ان کا فرض ہے عوام کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ان سے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے رمضان بازار کو عوام کے لیے مزید مفید بنانے کے لیے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے لیے کہا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد ،اور ویٹرنری ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy