اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، 18فلسطینی شہید، 157زخمی ہو گئے

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 788)      No Comments
222

غزہ (یو این پی) غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی تازہ کارروائی کے نتیجہ میں 18فلسطینی شہید اور 157زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے علاقے تغام میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کی جس کے نتیجہ میں 18فلسطینی جاں بحق جبکہ 157زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ حملہ حماس کی جانب سے تحاریہ کے علاقے میں راکٹ گرائے جانے کے نتیجہ میں کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔ سلامتی کونسل کے تمام 15ارکان نے ایک بیان میں گشیدگی کو ختم کرنے ، امن کو بحال کرنے اور امن مذاکرات کو دویارہ شروع کرنے کی اپیل کی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی عالمی طاقت اسرائیل کو طاقت کے استعمال سے روک نہیں سکتی ۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme