ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں منعقد

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے انسدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ہفتہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے دو اجلاسز منعقد کرکے اجلاس کی رپورٹ ڈی سی آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور کوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے۔انہوں نے فیلڈ میں سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں سے اوجھل نہ رہیں۔ اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر ذرائع کو مسلسل چیک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں اس سلسلے میں فرضی کارروائیوں سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog