عوام صدقہ فطر کی جلد ازجلد ادائیگی کریں۔ مفتی منیب الرحمن

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

444اسلام آباد (یو این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اہل اسلام کوہدایت کی ہے کہ معاشرے کے غریب اورناداروضرورت مند افراد کو عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے صدقہ فطر کی جلد ازجلد ادائیگی کریں۔ انہوں نے کہاکہ عید کی نماز سے قبل فطرانہ کی ادائیگی دینی ذمہ داری ہے اوراس حوالے سے ضرورت مند رشتہ داروں کو فوقیت دینی چاہیے ان کے بعدہمسایوں اور غرباء کو فطرانہ دینا چاہیے ۔ اتوار کو یو این پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فطرانہ رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کو دیاجاسکتا ہے اوریہ ضروری نہیں ہے کہ انھیں بتایاجائے کہ ان کو دی جانے والی رقم فطرانہ کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فطرانہ کا مقصد غربا کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔ مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ خاندان کا سربراہ اپنے خاندان کے تمام افراد کی جانب سے فطرانہ دے سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گندم کے آٹے کی قیمت کی روشنی میں فطرانہ کی رقم ایک سو روپے جبکہ ایسے افرد کو جو ‘ کھجور اور کشمش کی صورت میں ادائیگی کے خواہاں ہیں وہ بالترتیب فی کس 240 روپے ‘ 1280 روپے اور 2560 روپے فطرانہ دیں ۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ عید کے موقع پر غریب اورنادار افراد کو ہرگز مت بھولیں اور انہیں خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے اقدام کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog