روسی صدر کا ماسکو میں ریل حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

11
ماسکو۔۔۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو کے میٹرو سب وے ریل کے حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر ان کے عزیز و اقارب سے افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہو جانے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر کے حوالے سے یہ خبر ان کے پریس سیکرٹری دمتری پیسنکوو نے دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کی صبح ماسکو میٹرو کی ایک لائن پر چلنے والی ریل گاڑی اچانک رک جانے کے نتیجے میں اس کے تین ڈبے پٹڑی سے اتر گئے جس کے باعث 21 افراد ہلاک اور 149 زخمی ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy