سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹرعامر احمد کا رمضان بازار ہارون آباد کا اچانک دورہ

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

44ہارون آباد(یو این پی)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹرعامر احمد کا رمضان بازار ہارون آباد کا اچانک دورہ ،اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور ریٹس چیک کیے اوررمضان بازار میں موجود اشیاء کی کوالٹی اور وزن کو بھی خصوصی طورپر چیک کیا اور مقامی انتظامیہ کے لیے وزیٹر بک میں اچھی کارکردگی پر \”ویل ڈن لوکل مینجمنٹ \”کے الفاظ بھی تحریر کیے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں معاشرے کے کم آمدنی والے طبقا ت کے لیے 5ارب روپے کے خصوصی رمضان پیکج کے حیققی کے حصول کے لیے ٹھوس اور مستحکم چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لیے صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری حکام کے دورے اس پالیسی کا عملی مظہر ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد آصف محمود ،ٹی ایم او چوہدری غلام مرتضی نعیم ،ویٹر نری ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog