آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی ہدایت پر ضلع کوٹلی کے تین رجسٹرڈ پریس کلب کے انتخابات

Published on December 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ڈونگی(یو این پی)آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی ہدایت پر ضلع کوٹلی کے تین رجسٹرڈ پریس کلب ہا کے انتخابات 23- 2022 کاعمل مکمل ہوگیا یاسر حسن ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی،قمر ابرار شاہ تحصیل پریس کلب فتح پور تھکیالہ اور اظہر ملک کھوئی رٹہ پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات شوکت علی ملک نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے جبکہ سید حمزہ کاظمی ایجوکیشن آفیسر اور سردار اکمل خان نے ان کی معاونت کی۔الیکشن کمشنر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی ہدایت پر 25 دسمبر ایک ہی دن پریس کلب ہا کے انعقاد کی پالیسی کے تحت ضلع کوٹلی میں بھی تین رجسٹرڈ پریس کلبوں کے انتخابات ہوئے،ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے انتخابات کے لئے پولنگ سوا گیارہ سے سوا ایک بجے دن تک پریس کلب بلڈنگ میں ہوئی۔ کل 31 ووٹوں میں سے 22 پول ہوئے جبکہ ایک مسترد ہوا۔یاسر حسن،عمار یاسر قریشی،مرزا زاہد بیگ اور حافظ ندیم 21,21 ووٹ لیکر بالترتیب صدر،نائب صدر،سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے فْول پروف انتظامات کئے گئے تھے پولنگ شروع ہونے پر سابق صدر پریس کلب شوکت قمر اور ان آٹھ دیگر ساتھیوں نے پولنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جس کے باعث پولنگ کی شرح 70.96% رہی۔تحصیل پریس کلب فتح پور کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں سید قمر حسین شاہ صدر،سید مراتب حسین شاہ سنئیر نائب صدر،محمد رمضان شاہین جنرل سیکرٹری اور محمد جواد رفیق ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں۔ کھوئی رٹہ پریس کلب کے انتخابات میں اظہر ملک صدر،طارق ڈار سنیر نائب صدر،جمیل تبسم نائب صدر،مناظر ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری اور ساجد چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،توقیر خان نے معاون الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے۔ سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes