چارسدہ میں بارش سےمکان کی چھت گر گئی،1شخص جاں بحق

Published on May 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

66666
پشاور(یوا ین پی)وادی سوات کےسیاحتی مقامات اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، میدانی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے ،ادھر چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مالم جبہ اور کالام سمیت وادی سوات کے پرفضا مقامات پر آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی اور تیزبارش سے موسم سرد ہوگیا۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔بنوں میں تین دن سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے متاثرین شمالی وزیرستان کی خیمہ بستیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔۔ بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے کھانے پینے کا سامان خراب ہوگیا ،استور اور غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری سے موسم سرد ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog