دورہ سری لنکا کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ کھلاڑی (کل) تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,172)      No Comments

88
لاہور (یو این پی) دورہ سری لنکا کی تیاری کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (کل) جمعرات کو ٹیم مینجر معین خان کو نیشل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ ٹریننگ کا آغاز 18جولائی سے ہوگا جو 26 جولائی تک جاری رہے گی۔ کیمپ میں نیٹ پریکٹس 18 جولائی سے21 جولائی تک ہوگی جس کے دوران ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے فٹنس سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ شام 4 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔ تربیتی کیمپ میں 22 جولائی کو آرام کا دن ہوگا جس کے بعد23 جولائی سے 25 جولائی تکنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے فٹنس سیشن کا انعقاد ہوگا جبکہ ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں3 بجے سے تین پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف اگست میں دو ٹیسٹ میچوں اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق ،احمد شہزاد ،خرم منظور ،شان مسعود ،اظہر علی ،یونس خان ،اسد شفیق ،عمر اکمل ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،سعید اجمل ،عبد الرحمان ،محمد طلحہ ،جنید خان ،راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ کے دوران 18 جولائی کو قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن، 21 جولائی کو ہیڈ کوچ وقار یونس، 23 جولائی کو چیف سلیکٹر / ٹیم منیجر معین خان جبکہ 25 جولائی کو قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کے لئے دون ڈے سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes