ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی، چینی کمپنی نے راز اگل دیئے

Published on October 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

ملتان(یواین پی) حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید، پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے دو اہم افسران چین میں گرفتار کر لیے گئے ہیں جنہوں نے کِک بیکس کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کے اعتراف پر چینی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی ہے، شہزاد اکبر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بیجنگ روانہ ہو گی، ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نیب شاہد شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اعترافی بیانات کیساتھ رقم منتقلی کی درخواست کر سکتی ہے، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes