اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ میں کاروائیاں جاری

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

99غزہ سٹی (یو این پی) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بدھ کو بھی حماس کے رہنما کے گھروں پر بمباری جاری رکھی ۔فلسطینی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے سینئر رہنما محمود ال ظہر کے گھر پر بمباری کی۔ سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ مغربی غزہ سٹی کے علاقے میں واقع اس گھر میں بمباری کے وقت کوئی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس کے دیگر اہلکاروں کے گھروں کو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ بدھ کو مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں جنگجوؤں کیخلاف جاری آپریشن کانواں دن تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی مشرقی پٹی میں آباد ایک لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اے ایف پی کے نامہ نگار نے غزہ سٹی کے جنوب مشرق میں واقع زیتون میں پمفلٹ گرائے جاتے دیکھے اور علاقہ کے مکینوں اور دیگر نے بھی رپورٹ کی کہ انہیں ریکارڈ فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے پانچ بجے تک گھروں کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج زیتون اور شجاعیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کریں گی کیونکہ ان علاقوں سے اسرائیل پر بڑی تعداد میں برسائے گئے۔ اس قسم کا پیغام بیت اللہیہ کے مکینوں کو بھی بھیجا گیا۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ انخلاء ان کی اپنی حفاظت کیلئے ہے اور مکینوں کو تنبیہہ کی گئی جب تک کہا نہ جائے وہ گھروں کو واپس نہ آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题