پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطارڈنر میں مبارک المطوع کا خطاب

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

sadoon mubarak almutawa
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت پاک فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سعودن مبارک المطوع نے کہاہے کہ 17رمضان المبارک یوم فرقان ہے آج مسلمان اس تاریخ کو بھول چکے ہیں جبکہ بدرکے مقام پر نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے اپنی امت کے لئے دعا کی تھی کہ اگر آج مسلمان ختم ہوگئے تو اللہ تیراکوئی نام لینے والا نہیں رہے گا اللہ تعالی اس قلیل تعداد مسلمانوں کو تاریخی فتح دی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطارڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج غزہ میں ظلم وستم اوربربریت کی جوبدترین تاریخ رقم کررہاہے یہ کوئی نئی نہیں مسلمانوں پر ظلم وستم ہوتے رہے ہیں لیکن اللہ کی نصرت ان مسلمانوں پر ہی نازل ہوئی جن پر ظلم وستم ہوئے اور وہ ثابت قدم رہے ۔انہوں نے آج مسلمانوں میں کوئی لیڈر نہیں مسلمانوں کو آج اتحاد اوراتفاق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلمانوں میں واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر آزاد ہوا اوراس کا مطلب لاالہ اللہ محمد رسول اللہ ہے آج غز ہ والے بھی پاکستان کو پکاررہے ہیں اورجہاں مسلمانوں پر ظلم وستم ہوتا ہے ان کی نظریں پاکستان پر ہوتی ہیں پاکستان جب ایٹمی قوت بنا جہاں تو پاکستانیوں نے خوشی اظہارکیا وہی ہر مسلمان نے خوشی کا اظہارکیا ۔سعدون مطوع نے کہاکہ پاکستان آج گوناگوں مسائل کا شکارہے میری تمام پاکستانی سیاست دانوں سے اپیل ہے کہ خدارا پاکستان کو غیر مستحکم نہ کریں امت مسلمہ پاکستان سے بہت پیارکرتی ہے اوراسے اسلام کا قلعہ تصورکرتی ہے لہذا قلعہ کو کمزورنہ کریں اورہرسیاست دان اپنی کرداراداکرے اورپاکستان کو مضبوط بنائیں اس میں ہم سب کی بقاء ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题