عشرہ محرم کے دوران بھی اتحاد واتفاق کا ماحول بھی قائم رکھا جائے ثاقب منان

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

ڈویژنل کمشنرثاقب منان کی صدارت میں کمشنر آفس میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنرثاقب منان کی صدارت میں کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عمران رضا عباسی،اسسٹنٹ کمشنر جنرل قیصر جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں صاحبزادہ فیض رسول رضوی،قاری یسین ظفر،سید تجمل حسین زیدی،خواجہ شاہد رزاق سکا،اسلم بھلی،مولانا محمد حفیظ اوردیگر اضلاع کے علماءکرام بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن بھر سے امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاءبرقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات ہمیشہ سے قابل ستائش ہیں اور عشرہ محرم کے دوران بھی اتحاد واتفاق کا ماحول بھی قائم رکھا جائے تاکہ کسی شرپسند کو شرارت کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری،پیارومحبت اور قانون کی پاسداری کا درس دیں اورکورونا وباءسے محفوظ رہنے کا پیغام اجاگر کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ جلوسوں ومجالس میں فیس ماسک اور سماجی فاصلہ برقراررکھنے کا پیغام عام کریں کیونکہ کورونا کی چوتھی لہرشروع ہے اور احتیاط اور ویکسینیشن سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔ کمشنر نے کہا کہ علماءکرام سے گہرا رابطہ استوار رہے گا اور امن کے قیام کے لئے ان کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے علماءکی طرف سے نشاندہی پر پولیس اور ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل پر سائلنسر لگاکر گھومنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے جبکہ گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں میں ٹریفک مینجمنٹ کوبہتر کیا جائے۔اجلاس کے دوران علماکرام نے محرم الحرام کے باقی ایام میں بھی اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے بعض مسائل کی نشاندہی کی اورکہا کہ امن ہم سب کی اشد ضرورت ہے اور کسی کو امن میں رخنہ اندازی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔آخرمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،اتحاد ویکجہتی اورخیروبرکت کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes