لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ برابری کی سطح مقرر نہ کرنا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی ہے غلام سرور

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

sarwar
ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی)تحریک انصاف کور کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ساوتھ ایشیاء کے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ برابری کی سطح مقرر نہ کرنا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی ہے،سینکڑوں فیڈرز جو امراء اور وڈیروں ، انکے محلات اور وزراء کی رہائش گاہوں کے علاقوں میں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی حکومت کا پاکستانی عوام کے ساتھ دوہرا معیار ان کے قول فعل میں واضح تضاد کو ظاہر کرتا ہے،لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹریز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں،تحریک انصاف ملک کو بددیانت اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے بر سر پیکار ہے،سستے بازاروں کو محض فوٹو سیشن کا زریعہ بنایا گیا ہے عوام کو کوئی ریلیف میسر نہیں ، ناقص اشیاء کی فروخت ، اور اپنوں کو نوازنے کی پالیسی کی وجہ سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے ٹیکسلا میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار و ڈنر اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، انھوں نے کہا کہ چودہ اگست کو تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی کال سے حکمران خوفزدہ ہیں،لانگ مورچ کو روکنے کے لئے مختلف ہتکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف ہر صورت میں اسے کامیاب کرے گی ، حکومت لانگ مارچ کو روکنے کے لئے اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف اسکے توڑ کے لئے اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے،جو کچھ مرضی ہوجائے تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور دھرنا چودہ اگست کو ہی ہوگا،انکا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیئے گئے ہیں، آئین میں کسی جگہ نہیں کہ رورل اور اربن کو کے ساتھ الگ الگ سلوک روا رکھا جائے یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، وہ علاقے جہاں امراء کی کھوٹیاں اور وزراء کی راہئش گاہیں ہیں ایسے علاقوں میں نصب فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا تصور نہیں موجودہ حکومت پے درپے آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے،انکا کہنا تھا ساوتھ اشیاء کے خطہ میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے،پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لئے بنیادی اصول وضع کئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے پاکستان کی تمام انڈسٹریز بیٹھ چکی ہیں اور اسکی وجہ سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،حکمرانوں کا ایجنڈا پاکستان کو انڈیا کی کالونی بنانا ہے،انکی کرپشن اقرباء پروری اور بد نیتی کے باعث آج تک ایک یونٹ بھی بجلی نیشنل گرڈ میں داخل نہ کی جاسکی،حکمرانوں کے عوام سے کئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،انھوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پر عزم رہیں تحریک انصاف ملک میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا ، جس کے پاس تمام شعبوں میں اصلاحات کے لئے مکمل لائح عمل اور افرادی قوت ہے ، ہمارا مشن عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، مسلم لیگ ن کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے عوام ان سے سخت نالاں ہیں،اور وہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دھندہ سمجھ رہے ہیں تحریک انصاف عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ، جس طرح عوام نے ان پر اعتماد کیا اسی طرح پی ٹی آئی انکے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy