وسطی چین میں موسلادھار بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 951)      No Comments

44
بیجنگ (یو این پی) چین کے وسطی حصوں میں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ چین کے وسطی حصوں میں ان بارشوں سے ایک ہفتہ کے دوران ہزاروں گھر تباہ اور تین لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ جیانکسی میں گزشتہ روز لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 افراد ملبے تک دب کر ہلاک ہو گئے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صرف صوبہ گزہاؤ میں ایک دن میں موسلادھار بارشوں سے 5 ہزار 8 سو گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 16 ہزار 3 سو کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہونان صوبہ کے ان ہوا کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے اور صوبہ گزہاؤ کے دارالحکومت گوئی یانگ کے لونگ ڈونگ باڈ ایئر پورٹ پر چار ہزار مسافر پھنس گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes