وزیر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑلی

Published on October 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لاہور(یواین پی) سیف سٹی اتھارٹی نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑلی۔ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو 7 چالان جمع نہ ہونے پر روکا گیا، پی ٹی آئی رہنما گاڑی روکے جانے پر برہم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان بھی ای چالان نادہندہ نکلے۔سیف سٹی اتھارٹی نے فیاض چوہان کی گاڑی کو ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لیا گیا۔7 چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن کی گاڑی کو روکا گیا۔ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر بھی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ فیاض الحسن چوہان گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہو گئے۔انہوں نے اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا یا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题