پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف

Published on July 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments
44
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ہے، آپریشن ضرب عضب کا مقصد ریاست کی عملداری قائم کرنا ہے، مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے جی ایچ کیو آمد پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد کے بعد شہداء کی یادگار پر گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی ۔ بعدازاں وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور اس سے متعلقہ تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے آپریشن میں پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے آپریشن کے مقاصد حاصل کئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ہے۔ اس آپریشن کا مقصد ریاست کی عملداری قائم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ دورے کے دوران لاہور میں پولیس کی جانب سے خفیہ اداروں کی اطلاعات پر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو سراہا گیا۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو موثر انداز میں نہ نمٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک فورسز پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes