وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

Published on July 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments
55اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کی قیادت فارا واٹرز کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ شپنگ، انجینئرنگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں سی کریسٹ شپنگ کمپنی اور سلفو اینڈ ایسوسی ایٹس پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر منصوبے بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی اور انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں میں پاکستان کو معاونت راہم کرنا چاہتے ہیں، ہم کول ٹرانسپورٹیشن اور مختلف منصوبوں میں کنسلٹنسی کی خدمات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر سی کریسٹ شپنگ کمپنی کے نمائندہ لوارنس فوٹینس نے بتایا کہ عازمین حج کو ہوائی سفر کے مقابلے میں سمندری جہاز کے ذریعے انتہائی مسابقتی نرخوں پر سفری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد کے پاکستان میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ گروپ پاکستان میں کاروبار کے لئے مسابقتی عمل کے ذریعے شرکت کر سکتا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ سرمایہ کار گروپ کی پاکستانی تاجروں کے ساتھ ملاقاتوں کے اہتمام میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے برطانوی سرمایہ کار گروپ کو پاکستان کے ہائیڈرو کاربن میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ سہولیات کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل، یونان کے سفیر پیٹرس ماورائیڈس، برطانیہ کی قائمقام ہائی کمشنر ایلسن بلیک اور وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme