پاکستان اور بھارت کو مل کر امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے،پاکستانی ہائی کمشنر

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

44
اسلام آباد ۔۔۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ نئی دہلی سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق نئی دہلی پریس کلب میں ’’ میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے درمیان ملاقات اچھی شروعات ہے‘ اس موقع کو ضائع نہیں جانے دینا چاہیے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا یہ وژن ’’امن کے لئے ترقی اور ترقی کے لئے امن‘‘ آگے بڑھنے کے لئے بہترین راستہ مہیا کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حوالے سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام چھوٹے بڑے مسائل تنازعہ کشمیر کے اردگرد گھومتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے اور امن اور خوشحالی کے لئے واپس نہ مڑنے والے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے خطے میں ’’ اقتصادی ہب‘‘ ہوگا۔ انہوں نے اس موقع اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور نئی دہلی پریس کلب کے اشتراک سے فوڈ و صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ قبل ازیں صدر نئی دہلی پریس کلب آنند اے ساہے نے پاکستان ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری پریس کلب ندیم کاظمی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy