بلاول نے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا

Published on May 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

9
اسلام آباد(یواین پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس 9مئی کواسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں پاناما لیکس پرپیپلزپارٹی اوراپوزیشن جماعتوں کی تحریک پرتبادلہ خیال ہوگا۔بلاول بھٹو10 مئی کوآزاد کشمیرکا دورہ کریں گے اوربڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کوہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔اسلام آباد میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题