پاکستان ​میں سعودی عرب کے بعد افغانستان سے آنے والے درجنوں مسافروں میں کورونا کی تشخیص

Published on July 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

کراچی (یواین پی) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ، سعودی عرب کے بعد افغانستان سے آنے والے درجنوں مسافروں میں کورونا کی تشخیص۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے کراچی آنے والے 22 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز کے 17 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس پھر سے پھیلنے لگی جہاں 30 مئی کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 09 فیصد ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 2 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے اور 27 افراد اموات کے منہ میں چلے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy