عام انتخابات،الیکشن کمیشن کا انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ

Published on May 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کو شفا ف بنانے کیلئے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ،انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے پہلے انتخابی عملے سے حلف لیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ پرفارما پر حلف لیا جائے گا جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017 پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جائے گی جبکہ کسی نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جائے گی۔واضح رہے 85 سے 90 ہزار پولنگ سٹیشنز پر تعینات انتخابی عملہ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017 کی متعلقہ شقوں کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے جبکہ انتخابی عمل کے حوالے سے خصوصی کتابچے بھی شائع کئے جائیں گے تاکہ آگاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog