بلدیہ سبزہ زار ہارون آبادمیں وائٹل گروپ کی جانب سے وائٹل عید گفٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)بلدیہ سبزہ زار ہارون آبادمیں وائٹل گروپ کی جانب سے وائٹل عید گفٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔غرباء میں وائٹل عید گفٹ کی تقسیم کی گئی۔محسن ہارون آبادوائٹل گروپ کے سربراہ حاجی محمد سعید اور ایم پی اے غلام مرتضی چوہدری نے مستحقین میں وائٹل عید گفٹ تقسیم کیے ۔سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نفسانفسی کے دور میں غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری کے باعث انسان نہایت اذیت کا شکار ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کو سب سے بڑی عبادت قرار دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ علاقہ ہارون آباد بلاشبہ غربت و پسماندگی کی آماجگاہ ہے اور جگہ جگہ غریب لوگ بلک رہے ہیں اس دور ابتلا میں \”وائٹل گروپ\”ہارون آباد نے جذبہ خدمت انسانیت کی منفرد مثال قائم کی ہے ۔حاجی محمد سعید علاقہ میں خدمت کی علامت بن چکے ہیں ۔ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں غرباء کو اشیاء خوردونوش پر مشتمل پیکج تقسیم کرنا \”وائٹل گروپ \”کی روایت بن چکی ہے ۔اس سال بھی اس روایت کے تحت \”وائٹل گروپ \”نے ہارون آباد اور فورٹ عباس میں پانچ ہزاردو سو غریب خاندانوں میں وائٹل عید گفٹ تقسیم کیے ایک پیکج میں آٹا ،گھی ،چاول،چینی ،چائے ،سویاں،سوجی وغیرہ شامل ہوتی ہیں جن کی مجموعی مالیت 5لاکھ 20ہزار بنتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy