ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا،آصف زرداری اور فریال تالپور ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشی میں اقدام اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جس کے تحت وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ طحہٰ رضا، اسلم رضااورعدیل شاہ راشدی بھی باہر نہیں جا سکتے ،ڈی جی ایف آئی اے نے تمام افراد کو باہر جانے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes