کسی کو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ زمرد خان

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

 77اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صاف، شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے بااختیار بنایا جائے۔ الیکشن ٹربیونلز کا دائرہ اختیار واضح ہونا چاہیے۔ اتوار کو ’یواین پی‘ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان اور سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کی مکمل سپورٹ کرتی ہے۔ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے انتخابی قوانین میں تبدیلی کا حقیقی فورم پارلیمنٹ ہے۔ انتخابی قوانین میں تبدیلی بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دیہی علاقوں میں الیکشن کمیشن کے پاس عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے متصل پولنگ اسٹیشن نہیں ہوتے اس لئے الیکشن کمیشن کو مشکلات درپیش ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے الیکشن کمیشن کا کردار واضح اور الیکشن ٹربیونلز طے شدہ وقت میں عذرداریاں نمٹانے کے لئے کردار ادا کریں۔ انتخابی اصلاحات کی مکمل سپورٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار جمہوریت میں ہے، کسی کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پارلیمنٹ کو یرغمال بنائے اور دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینئر زاہد خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سڑکوں پر احتجاج کرنے سے نہیں ہوں گی۔ اے این پی نے تحفظات کے باوجود گزشتہ الیکشن کے نتائج تسلیم کیے۔ دہشت گردی کے خلاف ہم نے قربانیاں دی ہیں۔ ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتی۔ ہمیں اس وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ موجودہ حالات میں لانگ مارچ یا احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عوامی نیشنل پارٹی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں مثبت تجاویز دے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题