آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

Published on December 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

کراچی(یو این پی)کراچی میں آج موسم سرماکا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ سردی ہے اور یہاں کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے جو کہ رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کا دن رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیاگیاہے جہاں درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔بعض میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مغرب سے 30 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog