ورلڈ کپ میں آفریدی،ویلیئرز، گیل اور میک کولم سمیت 10 کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹنے والے بازیگر قرار

Published on January 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 871)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی)کرکٹ کے عالمی ماہرین نے شاہد خان آفریدی، گرس گیل ، دھونی اور اے بی ڈی ویلیئرز سمیت 10کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ 2015ء کے کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے والے بازی گر قرار دیا۔ کرکٹ کے عالمی ماہرین نے ورلڈ کپ 2015ء میں 10نامور کھلاڑیوں کو خطرناک قرار دیا ہے جو کسی بھی ملک کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی سے میچ جتوا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جو کہ اپنے جارحانہ انداز کی بدولت بوم بوم کے نام سے جانے جاتے ہیں، کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں، شاہد خان آفریدی اپنا 5واں اور آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ آفریدی نے 389ایک روزہ میچوں میں 6 سنچریاں اور 36نصف سینچریوں کی مدد سے 7870رنز بنا رکھے ہیں اور 391وکٹیں بھی لے رکھی ہیں، جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل مخالف ٹیم کیلئے خطرناک بلے باز ثابت ہوسکتے ہیں۔ گیل نے 261ایک روزہ میچوں میں 21 سنچریوں اور 46نصف سنچریوں کی مدد سے 8871رنز بنا چکے ہیں اور 158وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ ماہرین نے کیوی بلے باز میکم کولم کو بھی مخالف ٹیموں کیلئے خطرہ قرار دیا ہے، میکولم نے 237ایک روزہ میچوں میں 5سنچریوں اور 27نصف سنچریوں کی بدولت 5432رنز بنا چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز بھی میچ کا پانسہ بدلتے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ویلیئرز نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف31 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ سری لنکا کے کمار سنگا کارا بھی ورلڈ کپ میں نامور بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن ، نیوزی لیناڈ کے کورے اینڈرسن ، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین ، بھارت کے دھونی اور آسٹریلیا کے نامور باؤلر مچل سٹارک شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes