عیدالفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنوں پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments
55
اسلام آباد (یو این پی) عیدالفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنوں پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنوں پر عوام کی جان و مال کے تخفظ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔اس بارے خصوصی انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے جبکہ حکومت ریلوے کی ترقی و بہتری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ریلوے سٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے اور سٹیشنوں پر موجود سٹالز پر معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کیلئے 50 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں جبکہ ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اور حسن ابدال ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح لاہور میں گڈز شیڈز کی بہتری جبکہ پشاور اور لاہور ڈرائی پورٹس میں ٹرمینل کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے بھی بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے اور حسن ابدال ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح لاہور میں گڈز شیڈز کی بہتری جبکہ پشاور اور لاہور ڈرائی پورٹس میں ٹرمینل کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے بھی بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے علاوہ ریلوے سٹیشنوں پر صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں قائم فوڈ سٹالز پر معیاری اشیاء کی فروخت کو بھی یقینی بنائیں۔ پاکستان ریلوے نے عوام کو معیاری اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ قومی ادارے پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ گرمیوں کی تعطیلات اور رمضان پیکیج میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات کی روشنی میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹکٹنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور آن لائن ٹکٹینگ کے دائرہ کار کو بھی وسعت دی جا رہی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog