پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں‘ ایاز سومرو

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

99
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں نے جمہوری عمل کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی وہ حکومت سے توقع کر رہی ہیں کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ بات چیت کی جائے تاکہ ملک کو درپیش مسائل حل کئے جا سکیں، حکومت کو عمران خان اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں تاکہ کشیدگی میں کمی کی جاسکے کیونکہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے منگل کو ’’یو این پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور ہم مسلم لیگ (ن) کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دونوں جماعتیں جمہوری کلچر کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ ان غیر جمہوری عناصر کی حوصلہ شکنی کی جو جمہوریت کی راہ میں کھڑے ہوئے اور غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام کی بہتری کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ آئین کی بالادستی کے لئے ایک جدوجہد ہے اور جمہوری استحکام ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور عام لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا، ہم قومی مفاد اور جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر زور دیا اپوزیشن کے مطالبات کا احترام کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ ہر قیمت پر جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، پارلیمنٹ ہماری ماں ہے اور ہم اس کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں اور کوئی شخص جمہوری حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog