مذاکرات رنگ لے آئے، عازمین حج کیلئے خوشخبری

Published on March 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان مذاکرات رنگ لے آئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو ملک میں ہی امیگریشن کی سہولت دی جائےگی، اس حوالے سے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد یکم اپریل کوپاکستان پہنچے گا اور ملاقات میں روڈ ٹو مکہ منصوبہ کو قابل عمل بنانے پر مشاورت ہوگی۔14 رکنی سعودی وفد چار پاکستانی ایئرپورٹس کا دورہ بھی کرےگا۔ایک اندازے کے مطابق رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔خیال رہے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان سے پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے انہوں نے منظور کر لیا تھا۔وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اس بار حجاج کرام کو پاکستانی ائیرپورٹس پر سعودی کسٹم اور دیگر لوازامات کو پوار کر کے مکہ کے لیے روانہ کیا جائے گا جس سے حجاج کرام کو جدہ ائیرپورٹ پر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔وفاقی مذہبی امور نے مزید کہا کہ ہم ای ویزاہ سسٹم بھی لا رہے ہیں جس سے مزید سہولت میسر ہو گی۔سرکاری حج سکیم میں ایک لاکھ سات ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے،حج کوٹہ میں60 فیصد سرکاری اور 40فیصد پرائیویٹ حج پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت حجاج کرام کو کچھ جیب خرچ کے لیے رقم دینے کا بھی سوچ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题