وزیراعظم محمد نواز شریف کا (آج) جمعتہ الوداع غزہ کے معصوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان
Published on July 25, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 462) No Comments
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے (آج) جمعتہ الوداع کو اسرائیل کے جنگی جرائم اور دہشت گردی کا شکار غزہ کے معصوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل پر 10 لاکھ ڈالر دینے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے جمعتہ الوداع کو غزہ کے معصوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے منانے کا اعلان کیا۔ اس روز قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 142
Related
Weboy