چھٹی چیمپئنز ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ 13 ستمبر سے شروع ہو گی

Published on July 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

33نئی دہلی ۔۔۔چھٹی چیمپئنز ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ آئی پی ایل 2014ء کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم افتتاحی میچ میں چنائی سپر کنگز کے مدمقابل ہو گی۔ موہالی، بنگلور، حیدر آباد اور رے پور ایونٹ کے میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ فائنل میچ بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائرز میچز 13 سے 16 ستمبر تک کھیلے جائیں گے اور دو ٹاپ ٹیمیں مین راؤنڈ تک رسائی حاصل کریں گی۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ کیلئے چھ ملین ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جس میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں بھارت کی چار، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے دو، دو جبکہ پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ سے ایک، ایک ٹیم شرکت کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog