عید پر روایتی عید کارڈز کے تبادلوں میں کمی ، ایس ایم ایس اور ای میلز سبقت لے گئے

Published on July 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

To go with Asia-telecom-SMS-technology-Iاسلام آباد (یو این پی) اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر روایتی عید کارڈز کے تبادلوں میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔ عید کی موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کو بڑے ذوق وشوق سے عید کارڈز کے ذریعے مبارکباد دیتے تھے لیکن اب اس رجحان میں کمی آ گئی ہے۔ عید کارڈ فروخت کرنے والے ایک دکاندار نے بتایا کہ بہت کم تعداد میں لوگ عید کارڈ کی خریداری کیلئے آتے ہیں، اگرچہ ہر سال خوشنما اور دیداہ زیب عید کارڈ فروخت کیلئے لاتا ہے تاہم لوگوں کی دلچسپی میں کمی آ رہی ہے ۔ اس نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس اور انٹر نیٹ پر عید کی مبارکباد عید کارڈ کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ عید کارڈ ایک یاد گاری پیغام ہوتا ہے جو خصوصی طور پر محبت اور خلوص کا احساس دلاتا ہے۔ ایک خاتون زوینہ فاروق نے بتایا کہ وہ ہرسال اپنے تمام رشتہ داروں کو باقاعدہ عید کارڈ بھیجتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت قائم رہنی چاہئے، عید کارڈ مشرقی روایت ہے جو طویل عرصہ سے جاری ہے۔ اس نے کہا کہ ایس ایم ایس یا انٹر نیٹ عید کارڈز کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ عید کارڈ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور لوگوں کو عید کے مبارکباد کے پیغامات عیدکارڈ کے ذریعے دینے چاہئیں کیونکہ ہر شخص انٹر نیٹ اور موبائل کی استطاعت نہیں رکھتا جبکہ عید کارڈ زیادہ سے زیادہ 50 یا 60 روپے میں آسانی سے دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes