ناروے پرشامی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے دہشتگردی کا خدشہ ہے پی ایس ٹی سربراہ

Published on July 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

Narway
 ناروے (بختیار رانا) شامی تنظیم (ٰآئی ایس آئی ایس) کی جانب سے ناروے میں حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ناروے کی سکیوریٹی پولیس پی ایس ٹی کی سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خفیہ ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ناروے پرشامی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے حملہ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کس وقت اور کہاں ہو سکتا ہے۔  پی ایس ٹی کے مطابق گزشتہ ماہ میں تقریباً 50 نارویجن شہریوں نے ملک شام کا سفر کیا جن میں سے نصف سے زیادہ واپس ناروے میں پہنچ گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کی دھمکی کے پیشِ نظر ناروے کی وزیرِاعظم بھی اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے ناروے میں پہینچ گئی ہیں اور پورے ملک کی سکیوریٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ناروے نے اس دھمکی کی مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ نارویجن مسلم کمیونیٹی ناروے کی سلامتی کے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر رانا بختیار احمد کی جانب سے بھی اس دھمکی کی مذمت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog